Categories
خبریں

ڈاکٹرز فورم کے انچارج ڈاکٹر محمد نعیم دیگر زمہ داران کے ہمراہ نےکراچی انسٹیٹوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین اور انتظامیہ سے ملاقات

ڈاکٹرز فورم کے انچارج ڈاکٹر محمد نعیم دیگر زمہ داران کے ہمراہ نےکراچی انسٹیٹوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین اور انتظامیہ سے ملاقات

Homepage

پریس ریلیز

مورخہ 3 اکتوبر 2020

پاک سر زمین پارٹی ڈاکٹرز فورم کے انچارج ڈاکٹر محمد نعیم دیگر زمہ داران کے ہمراہ نےکراچی انسٹیٹوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین اور انتظامیہ سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی ڈاکٹرز فورم کے انچارج ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ جب 2009 میں اس وقت کے مئیر کراچی سید مصطفیٰ کمال نے اس ہسپتال کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا تھا اس وقت یہاں مریضوں کو مفت ادویات ملتی تھی اور تمام پروسیجر لیبارٹری ٹیسٹنگ کی مکمل سہولیات فراہم کی جاتی تھی مگر افسوس آج یہ ہسپتال ایک یتیم لاوارث ہسپتال کی شکل اختیار کر چکا ہے مریضوں کو نا صرف دوائیں نہیں مل رہی بلکہ لیبارٹری ٹیسٹنگ اور دوسرے پروسیجر اینجوگرافی وغیرہ کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں انہوں نے کہا ک کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ سے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ اب یہاں علاجِ معالجے کی سہولیات مکمل طور پر ناپید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اللّٰہ تعالیٰ کی مدد سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کرپشن زدہ اداروں میں کارروائیاں ہونگی اور پھر سے ہسپتالوں میں غریب عوام کو سہولیات فراہم ہونگی۔ ملاقات کے موقع پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ انچارج ڈاکٹر صفوان ملک، رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر محمد زبیر آرائیں۔ ،سینئر جوائنٹ انچارج پی ایس پی میڈیکل ایڈ کمیٹی عمران علی زیدی اور جوائنٹ انچارج فرید الدین اور مرکزی اراکین میڈیکل ایڈ کمیٹی اسداللہ مسعود ، فخرالدین بھی موجود تھے