پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSSF) پاکستان کی مرکزی تنظیمی کمیٹی کی جانب سے کراچی کے عہدیداران کا تنظیمِ نو کے حوالے سے اجلاس
October 1, 2020
*پریس ریلیز*
*مورخہ: یکم اکتوبر، 2020*
پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں پی ایس پی کی طلبہ تنظیم پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSSF) پاکستان کی مرکزی تنظیمی کمیٹی کی جانب سے کراچی کے عہدیداران کا تنظیمِ نو کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کراچی کمیٹی سمیت مختلف ریجنل کمیٹیز کا باقائدہ اعلان کردیا گیا۔ ۱۱ اراکین پر مشتمل پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن (کراچی ڈویژن) کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے انچارج سید یاسر علی،جوائنٹ انچارج عبد المسرت اور انفارمیشن سیکریٹری محمد اویس جبکہ ۸ افراد کابینہ میں رکن کی حیثیت سے عہدوں پر مقرر کردیے گئے، ۱۰ اراکین پر مشتمل پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ریجن جامعہ) کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے انچارج رمیز حسین صدیقی،جوائنٹ انچارجز میں محمد علی اور سید منہاج حسین،انفارمیشن سیکریٹری اسامہ حسین اور آفس سیکریٹری روحیل عامر جبکہ ۵ افراد رکن کی حیثیت سے عہدوں پر مقرر کردیے گئے، 6 اراکین پر مشتمل پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ریجن بی) کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے انچارج عظیم شاہ،سینئر جوائنٹ انچارج شرجیل خان،جوائنٹ انچارج بلال خانزادہ، سیکریٹری انفارمیشن سید حسن جمال اور آفس سیکریٹری محمد وحی جبکہ دانیال کمال رکن کی حیثیت سے عہدوں پر مقرر کردیے گئے، ۸ اراکین پر مشتمل پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ریجن ڈی) کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے انچارج شہروز قریشی،جوائنٹ انچارجز میں محمد شارق اور محمد طحہٰ،انفارمیشن سیکریٹری عبد الخالد اور آفس سیکریٹری حافظ ثمامہ احمد جبکہ ۳ افراد رکن کی حیثیت سے عہدوں پر مقرر کردیے گئے، ۹ اراکین پر مشتمل پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ریجن پروفیشنل) کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے انچارج عمیر عزیز،جوائنٹ انچارجز میں حاسن خانزادہ اور شعیب خلیل جبکہ 6 افراد رکن کی حیثیت سے عہدوں پر مقرر کردیے گئے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی شبیر احمد قائم خانی،جوائنٹ سیکریٹری پاک سرزمین پارٹی نائلہ منیر اور پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر انجینئر سید عثمان نے تنظیمِ نو کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی نیز نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور سید مصطفیٰ کمال کے نظریے کو نوجوانوں تک پہنچانے کا پیغام بھی دیا
*شعبہ نشر و اشاعت*
*پاک سرزمین پارٹی*