Categories
خبریں

پاکستان اورسیز کمیونٹی کے چیئرمین میاں طارق جاوید کا پاک سرزمین پارٹی کے مرکز کا دورہ مصطفیٰ کمال سے ملاقات

پاکستان اورسیز کمیونٹی کے چیئرمین میاں طارق جاوید کا پاک سرزمین پارٹی کے مرکز کا دورہ مصطفیٰ کمال سے ملاقات

*پاکستان اورسیز کمیونٹی کے چیئرمین میاں طارق جاوید کا پاک سرزمین پارٹی کے مرکز کا دورہ مصطفیٰ کمال سے ملاقات*
پاکستان اورسیز کمیونٹی POCکے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے تنطیم کے سربراہ میاں طارق جاوید کی قیادت میں منگل کے روز پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاوُس کا دورہ کیا مرکز آمد پر پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اور اورسیز چیپٹر کے انچارج شمشاد صدیقی نے خیر مقدم کیا پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پی او سی کے وفد سے ملاقات کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا میاں طارق جاوید نے بڑی تفصیل کے ساتھ اورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی تارکینِ وطن مشکلات سے گزر رہے ہیں تاہم انکے مسائل کو حل کرنے کی جانب کسی بھی پارٹی نے ا بھی تک کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خصوصی نشستوں کا اعلان کیا جائے.
سید مصطفی کمال نے تمام مسائل کو بڑے غور سے سنا اور انکی مکمل حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین نے کہا کہ ملک میں اصلاحات کی ضرورت ہے موجودہ نظام کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی شدید مسائل سے دوچار ہیں پاک سرزمین پارٹی چہروں سے زیادہ نظام کی تبدیلی کے لئے کوشاں ہے.
اس موقع پر پارٹی کے وآئس چیئرمین حفیظ الدین ، شبیر قائم خانی، سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر یاسر صدیقی بھی موجود تھے