انیس قائم خانی کا نوری آباد کے مقام پر ٹریفک حادثے پر متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
September 27, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 27 ستمبر 2020
پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے نوری آباد کے مقام پر ٹریفک حادثے پر متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئے ٹریفک حادثات کے روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے ہو نگے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے واقعہ کو 20 گھٹنے گزارنے کے چکے ہیں اس کے باوجود انتظامیہ کوئی بندہ ابھی تک نہیں پہنچا جو قابلِ مذمت ہے اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے اہل خانہ کو ابھی اپنے پیاروں کی لاشیں کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبو ر ہیں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ جاں بحق افراد کے ڈی این اے کی سیمپلنگ کا عمل کو فی الفور مکمل کر وایا جائےانہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت و بلند درجات کیلئے دعا کی ۔