Categories
خبریں

وفاقی حکومت کی جانب سے جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مزمت، ڈاکٹر نعیم قائم خانی

وفاقی حکومت کی جانب سے جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مزمت، ڈاکٹر نعیم قائم خانی

Homepage

پریس ریلیز

مورخہ 24 ستمبر 2020

پاک سر زمین پارٹی ڈاکٹرز فورم کے انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے وفاقی حکومت کی جانب سے جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے حکومتی قدم کو مہنگائی اور بے روزگاری کے کرب میں مبتلا عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی مریضوں کو علاج و معالجے کی مناسب سہولیات اور ادویات میسر نہیں ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کے لئے مہنگی دوائیں بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ حکومتی اقدامات سے محسوس ہوتا ہے کہ انکی پالیسی غربت کے خاتمے کی نہیں بلکہ غریب کے خاتمے کی ہے۔ موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، ظالم حکمران غریب کے منہ سے نوالہ پہلے ہی چھین چکے تھے اب جان بچانے کی ادویات کی قیمتوں میں ھوشربا اضافے سے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ حکومتی نااہلی کے باعث قرضوں کا بوجھ صرف عوام پر ڈالا جا رہا ہے جس کا اثر روز مرہ کی ضرورت کی اشیاء سمیت ادویات پر بھی مہنگائی کی صورت میں ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر نعیم قائم خانی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے فی الفور اضافہ واپس لیا جائے۔