Categories
خبریں

مہاجروں کے نام نہاد لیڈرمہاجر جرگہ بلائیں،مصطفیٰ کمال

مہاجروں کے نام نہاد لیڈرمہاجر جرگہ بلائیں،مصطفیٰ کمال

Homepage

*مورخہ 21 ستمبر 2020*

(پریس ریلیز)چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے مہاجروں کے نام نہاد لیڈران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے سامنے مہاجر جرگہ بلاؤ، مہاجروں کے تمام بزرگ اور نام نہاد لیڈر ایک ساتھ اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر آجائیں، میں اکیلا آؤنگا، نیوٹرل امپائرز کے سامنے اور دلیل کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں کہ مہاجروں کے لیے میرا راستہ درست ہے یا مہاجروں کے نام نہاد لیڈران کا راستہ ٹھیک ہے۔ اگر میرا راستہ دلائل کی بنیاد پر غلط ثابت ہوتا ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن اگر مہاجروں کے نام نہاد لیڈران کا راستہ مہاجر دشمنی ثابت ہوتا ہے تو یہ مہاجروں کو دوسری قومیتوں سے لڑوانا بند کرکہ سیاست چھوڑ دیں۔ ایم کیو ایم مہاجروں کی سب سے بڑی دشمن جبکہ پیپلز پارٹی سندھیوں کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ نئے صوبے کو بنیاد بنا کر فساد پھیلانے والے بدکردار، کرپٹ اور ناعاقبت اندیش افراد ناصرف لیاقت آباد کی ایک گلی بھی الگ نہیں کرسکتے بلکہ اپنی گندی سیاست کو چمکانے کے لیے کراچی میں آباد لاکھوں سندھی بھائیوں اور اندرون سندھ مقیم لاکھوں مہاجروں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ وسائل اور اختیارات نچلی ترین سطح پر منتقل ہوجائیں اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں تو بھائی کو بھائی سے لڑانے والوں کی سیاست ناصرف ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گی بلکہ پاکستان کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلیانِ گودھرا کالونی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہمیں عوام کے مسائل کا ادراک اور ان کے حل کے علم اپنے تجربے کی روشنی میں معلوم ہے۔ اصلاحات کے ذریعے مستقل بنیادوں پر حالات کو بہتری کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں اپنے ملک کی گلی، محلوں کی زمہ داری لیتے ہوئے مشترکہ عوامی مفاد کیلئے محنت کرنی ہوگی۔