Categories
خبریں

سائٹ ایریا میں ایسی کئی عمارتیں موجود ہیں جو بہت پرانی اور کمزور ہو چکی ہیں ارشد وہرا

سائٹ ایریا میں ایسی کئی عمارتیں موجود ہیں جو بہت پرانی اور کمزور ہو چکی ہیں ارشد وہرا

Homepage

*مورخہ 21 ستمبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین و سابق ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا نے سائٹ ایریا میں واقع کپڑے کی فیکٹری کی چھت گرنے کے فوری بعد امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت ہر ممکن مدد فراہم کے لیے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے فیکٹری انتظامیہ اور مزدوروں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشد وہرا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ ایریا میں ایسی کئی عمارتیں موجود ہیں جو بہت پرانی اور کمزور ہو چکی ہیں اور ایسے ناخوشگوار واقعے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں، بارشوں کا پانی کئی دن کھڑا رہنے کی وجہ سے بھی کئی عمارتوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ سائٹ ایریا کا انفرااسٹرکچر، سڑکیں اتنی زیادہ تباہ حال ہیں کہ ملکی برآمدات لیجانے والے کنٹینرز نے یہاں آنے سے منع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں۔ اب حال یہ ہے کہ بڑی بڑی انڈسٹریز چھوٹے چھوٹے پلاٹ بنا کر کرائے پر دے کر سائٹ ایریا سے دیگر علاقوں میں منتقل ہو رہی ہیں۔ ان انڈسٹریز کو اپنی جگہ کرائے پر دینے کے لیے سائٹ لمیٹڈ سے اجازت نامہ حاصل کر کے جگہ کا اندراج کرانا ضروری ہے لیکن مذکورہ فیکٹری کا سائٹ لمیٹڈ کے پاس اندراج نہیں کرایا گیا تھا ورنہ وہ آکر اپنے قانونی تقاضوں اور ضابطوں کے تحت عمارت کا جائزہ لیتے اور پھر ذمہ داری ان پر ہوتی لیکن اب بھی قانون کی خلاف ورزی پر سائٹ لمیٹڈ کو ایکشن لینا چاہیے۔ قیمتی انسانی جانوں کا ضائع ہونا انتہائی افسوس ناک ہے اور اس قسم کے حادثات پاکستان کی معیشت کے لئے تباہ کن ہیں۔