Categories
خبریں

شہری سندھ کے لوگ دیہی سندھ کے شہریوں کیساتھ مل کر سندھ کے ظالم حکمرانوں سے سندھ کی جان چھڑائیں گے مصطفی کمال

شہری سندھ کے لوگ دیہی سندھ کے شہریوں کیساتھ مل کر سندھ کے ظالم حکمرانوں سے سندھ کی جان چھڑائیں گے مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 18 ستمبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شہری سندھ کے لوگ دیہی سندھ کے شہریوں کیساتھ مل کر سندھ کے ظالم حکمرانوں سے سندھ کی جان چھڑائیں گے۔ پی ایس پی آدھے سندھ پر نہیں بلکہ پورے صوبے پر حکومت کرئے گی۔سندھ اب اپنا چوکیدار بدل رہا ہے۔ مہاجر نام پر ووٹ لینے والوں میں رتی برابر غیرت ہے تو مصطفیٰ کمال کی بات غور سے سنیں، سارے مہاجروں کے بزرگ اور ن نہاد لیڈران بھی آجائیں اور جرگہ کرتے ہیں دلیل کی بنیاد پر بات کرتے ہیں۔ میں تم سب کو قائل کرتا ہوں تم مجھے قائل کرو۔ لیکن تنبیہ کرتا ہوں کہ صوبے کی بات کرکہ لاشوں کی سیاست شروع نہیں کرو! حیدرآباد سے کشمور تک رہنے والے مہاجر خطرے میں آجاتے ہیں۔ تمہارے نعرے کاسب سے زیادہ فائدے پیپلز پارٹی کو پہنچا ہے۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نورا کشتی لڑ رہے ہیں۔ کسی کو بھی اپنی سیاست چمکانے کے لیے سندھیوں اور مہاجروں کو آپس میں لڑوانے نہیں دیں گے۔ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ایک جانب سے سندھ توڑنے کا نعرہ لگایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب سے اس نعرے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سیاہ کرتوتوں پر پردہ ڈالا جاتا ہے اور عوام کو حقیقی مسائل سے ہٹا کر زبان کی بنیاد پر لڑوا دیا جاتا ہے۔ حیسکو اگر یہ سمجھتا تھا کہ حیدرآباد کا کوئی والی وارث نہیں ہے تو دیکھ لے کہ حیدرآباد کے وارث آگئے ہیں۔ حیسکو حیدرآباد کی بجلی بحال کرئے ورنہ ہم حیسکو کی بجلی گل کردیں گے۔ عوام کے مسائل کا حل صرف اٹھارویں ترمیم میں ملنے والے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا، پی ایف سی ایوارڈ جاری کرنا اور ملک بھر میں کے پی ٹی کنٹونمنٹ سمیت تمام ایجنسیوں کے بلدیاتی امور منتخب میئرز کو دیئے جائیں جبکہ لینڈ کا اختیار انہی ایجنسیز کے پاس رہے. اس میں ملک بھر کے 95 فیصد مسائل کا حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلیانِ حیدرآباد کے پر زور مطالبے پر حیدرآباد کا تفصیلی دورے کے دوران مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی، اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل، اراکینِ حیدرآباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ، بھی انکے ہمراہ تھے۔ حیدرآباد پہنچنے پر سید مصطفیٰ کمال کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کارکنان، عوام، مختلف تاجر انجمنوں اور برادریوں کے عمائدین کے ہمراہ وہ ریلی کی صورت میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے گزرے جہاں عوام نے انکی ریلی کا استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے اور انکے حق میں بھرپور نعرے لگائے۔ انہوں نے لطیف آباد نمبر 4، اسلام آباد چوک اور گوشالہ گیٹ کے مقام پر بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات پر عوام سے انکے مسائل سنے اور انہیں حق پر اجتماعیت کے ساتھ کھڑے ہونے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاشرے میں ظلم نہ ہوتا اور عوام کو انکے حقوق مل رہے ہوتے تو کبھی پی ایس پی نہ بناتا ہمیں علم ہے کہ عوام کے مسائل کیا ہیں اور انہیں کیسے حل کرنا ہے۔ سیاست کو خدا کے ڈر سے عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں جس کی وجہ سے جانوں تک کی پرواہ نہیں کی۔ عوام کو آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔