Categories
خبریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پرسخت ترین الفاظ میں مذمت، ڈاکٹر یاسر

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پرسخت ترین الفاظ میں مذمت، ڈاکٹر یاسر

پریس ریلیز

مورخہ 17 ستمبر 2020

پاک سر زمین پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر یاسرنےکراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پرسخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے الیکٹرک کی نا اہلی کی عکاسی کرتا ہے اور کے الیکٹرک کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، اوور بلنگ اور آئے روز بجلی کے نرخوں میں اضافے نے کراچی کے غریب شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ انہوں نےکہا کہ کے الیکٹرک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا بہانا بنا کر شہریوں سے اوور بلنگ کی مدمیں کروڑوں روپے لوٹ چکی ہےاور شدید گرمی کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کر کے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔ کے الیکٹرک نےہٹ دھرمی اور بے حسی کی تمام حدیں توڑ دی ہیں اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو بھی طویل سے طویل تر کیا جارہا ہے جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کو بچانے کے لیے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرکہ مختلف کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی کے لائسنس دیا جائے۔