Categories
خبریں

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال مختلف عوامی وفود کی دعوت پر حیدرآباد روانہ ہوگئے ہیں

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال مختلف عوامی وفود کی دعوت پر حیدرآباد روانہ ہوگئے ہیں

Homepage

*مورخہ 17 ستمبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال مختلف عوامی وفود کی دعوت پر حیدرآباد روانہ ہوگئے ہیں جہاں پارٹی صدر انیس قائم خانی، سینئر وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی، صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی اور دیگر اراکینِ سندھ کونسل، حیدرآباد ڈویژن و ڈسٹرکٹ کے ذمے داران پہلے ہی ملاقاتوں اور سید مصطفیٰ کمال کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بڑے پیمانے پر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس حیدرآباد کے خصوصی دورے میں سید مصطفیٰ کمال عوام سے لطیف آباد نمبر 4، اسلام آباد چوک اور گوشالہ گیٹ سمیت مختلف مقامات پر خطاب کریں گے جبکہ علاقہ مکینوں، عمائدین شہر اور تاجر برادریوں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔ پارٹی صدر انیس قائم خانی بذات خود تمام تیاریوں کا جائزہ لینے اور ملاقاتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک روز قبل سے حیدرآباد میں موجود ہیں جبکہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مختلف وفود اور عمائدین شہر سے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔