Categories
خبریں

کراچی میں پے در پے عمارتوں کے زمین بوس ہونے پر شدید تشویش کا اظہار، مصطفی کمال

کراچی میں پے در پے عمارتوں کے زمین بوس ہونے پر شدید تشویش کا اظہار، مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 16 ستمبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پے در پے عمارتوں کے زمین بوس ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سندھ حکومت کے ماتحت وہ ادارہ ہے جو عوام کی اہلیان کراچی کی جان و مال کی قیمت پر سندھ حکومت کیلئے پیسہ کمانے کی مشین بنا ہوا ہے۔آج بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انتظامی معاملات پاکستان کی بااثر سیاسی شخصیات کے فرنٹ مین منظور کاکا بیرون ملک سے چلا رہے ہیں۔ 2013 میں وزیراعلی نے ایک میٹروپولیٹن شہر کی کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو صوبے کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ضم کرکہ غیر مقامی کرپٹ افراد کے کنٹرول میں دے دیا گیا۔ 12 سالوں میں پیپلز پارٹی کی ناعاقبت اندیش کرپٹ حکومت نے شہر کے تمام گھروں کو فلیٹوں میں تبدیل ہوگئے، بھاری رشوتوں کے عوض چھوٹے چھوٹے پلاٹوں پر کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ نتیجتاً شہر کے گنجان آباد علاقوں رنچھوڑ لائن، گولیمار، کورنگی، لیاری اور لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں میں پے در پے عمارتوں کے گرنے کے واقعات میں لوگوں کی جان و مال کے نقصان کا سلسلہ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے لیاقت آباد کے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ کراچی ایک لاچار زخمی کی مانند ہے جسے گدھ نوچ رہے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف اس پہلو کا نوٹس لیں۔ کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے۔ ہمارے حکمران زاتی مفادات کی خاطر کراچی کو تباہ کر کے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی ملک کے مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرے بغیر غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہہ رہی ہے، جس کا سیاسی طور پر نقصان ہی ہے لیکن پاک سرزمین پارٹی تمام پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے بنائی گئی جماعت ہے جو ہر مظلوم و محکوم پاکستانی کی آواز بن کر ظلم کے خلاف علم بغاوت بلند کرتی رہے گی۔