پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے گلبرگ کے نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ کے سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار
September 15, 2020
*اظہارِ تعزیت*
پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے گلبرگ کے نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ کے سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری بیان میں واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات اور تمام پہلوؤں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مکمل انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے زمہ داران و کارکنان نے نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ اریبہ آصف کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اس غم پر اجر عظیم کی دعا کی۔