Categories
خبریں

پاکستان کے ارباب اختیار جتنی دیر سے پی ایس پی کے پیش کردہ 6 نکات تسلیم کریں گے اتنا ہی زیادہ نقصان پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو پہنچے گا ۔مصطفی کمال

پاکستان کے ارباب اختیار جتنی دیر سے پی ایس پی کے پیش کردہ 6 نکات تسلیم کریں گے اتنا ہی زیادہ نقصان پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو پہنچے گا ۔مصطفی کمال

Homepage

*مورخہ 15 ستمبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے ارباب اختیار جتنی دیر سے پی ایس پی کے پیش کردہ 6 نکات تسلیم کریں گے اتنا ہی زیادہ نقصان پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو پہنچے گا جسکا ناقابلِ تلافی نقصان پاکستان کو داخلی اور معاشی طور پر پہنچے گا۔ کراچی کو خیراتی پیکج کی نہیں اسکا حق دلوانے کی ضرورت ہے۔ اہلیانِ کراچی مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں حقوق مانگنے کے لیے عملی جدوجہد کیلئے تیار ہوجائیں، پیپلز پارٹی ہمارے وسائل اور اختیارات اپنی کرپشن کیلئے نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، لوگوں کو خود سڑکوں پر نکل کر اپنے اور اپنے بچوں کی بقاء کے لئے اختیارات اور وسائل لینے ہونگے۔ جب عوام کے منتخب نمائندے عوامی مفاد کے خلاف ایوانوں میں فیصلے کرنے لگیں تو فیصلے پھر سڑکوں پر ہوتے ہیں۔ عوام سے مینڈیٹ لے کر عوام کی توہین کسی صورت قبول نہیں، اہلیانِ کراچی پورے پاکستان کے حقوق کی آواز بن کر سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں، کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ کارکنان گلی گلی جاکر عوامی رابطہ مہم تیز کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے ذمہداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذمہداران و کارکنان پیغام پھیلانے جے عمل کو تیز کریں اور عوام کو جوڑ کر مظلوموں کی ایسی طاقت بنائیں کہ حکمران ضروری اصلاحات کرنے پر مجبور ہو جائیں، کراچی کے بچے بچے کو بلا تفریق نکل کر ہماری آواز میں اپنی آواز شامل کرنی ہوگی ورنہ یہ تباہی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہماری آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں ہر گز معاف نہیں کریں گی۔