ڈاکٹرز فورم اور میڈیکل فورم کے ذمہ داران کے ناموں کا باقاعدہ اعلان
September 14, 2020
پریس ریلیز
مورخہ،14 ستمبر 2020
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چئیرمین شبیر احمد قائمخانی نے ڈاکٹرز فورم اور میڈیکل فورم کے ذمہ داران کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کردیا، یہ اعلان انہوں نے پاکستان ہاؤس میں منقعد ہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹریز ڈاکٹر یاسر صدیقی، ڈاکٹر فوزیہ حمید، نائلہ منیر، ممبر نیشنل کونسل ڈاکٹر سراج موجود تھے۔ڈاکٹرز فورم کے انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائمخانی منتخب جبکہ جوائنٹ انچارج ڈاکٹر صفان ملک مقرر، ممبر ڈاکٹر زبیر,ڈاکٹر سعید شیخ, ڈاکٹرنصیرالدین شاہین, ڈاکٹر اسلم قائم خانی, ڈاکٹر عزیر،ڈاکٹر عمر سعید, ڈاکٹر سرویش،ڈاکٹر طٰہ فرحان ،ڈاکٹر اسد اللہ،ڈاکٹر فہیم بھی اراکین کمیٹی میں شامل، میڈیکل فورم کے انچارج ڈاکٹر محمد نعیم, سینئر جوائنٹ انچارج عمران زیدی, جوائنٹ انچارج فرید احمد عباسی شہید ہاسپٹل, جوائنٹ انچارج واصف حنیف KIHD،ممبران اسد اللہ خان، مسعود صدیقی KIHD, عمر ندیم،ڈاکٹر محمد ابراہیم،ڈاکٹر محمد بیگ ڈومکی شامل ہیں