کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں 5 سالہ کمسن بچی ماوراء کے اغواء، زیادتی اور قتل کی اور لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانےکے دلخراش واقعات کی سخت مزمت , بلقیس مختار
September 10, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 10ستمبر 2020
پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی سینیر جوائنٹ سیکریٹری بلقیس مختار اور جوائنٹ سیکریٹری نائلہ منیر نے کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں 5 سالہ کمسن بچی ماوراء کے اغواء، زیادتی اور قتل کی اور لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانےکے دلخراش واقعات کی سخت مزمت کرتے ہوئے اسے حکومتی بے حسی اور ناکامی کے ناقابلِ تردید ثبوت قرار دیا ہے، پاک سر زمین پارٹی شعبہ خواتین کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تسلسل کے ساتھ معصوم بچے، بچیوں اور خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات کا رونماء ہونا مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پاکستان کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے کے مترادف ہے. انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کسی بھی ریاست کا اولین فرض ہے، جس میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پولیس کے کرپٹ نظام کی وجہ سے ثبوت ضائع کردیے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مجرمان بری ہوجاتے ہیں، ریاست ماں جیسی ہے تو شہریوں کی حفاظت کا فرض پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے گھناؤنے واقعات اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی اور سماجی طور پر انحطاط کا شکار ہوچکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت قانون پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کرتے ہوئے ناصرف زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرمان اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کو سرعام پھانسی کی سزا متعین کرے بلکہ ثبوت ضائع کرنے پر بھی سخت ترین سزا لاگو کرئے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے معصوم بچے بچیوں اور خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعات کا فوری نوٹس لیں اور اس میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فوری گرفتار کر کہ عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقا باکردار قیادت میں پنہاں ہے. پاک سرزمین پارٹی پاکستان کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت باکردار، بااعتبار، قابل اور محنتی ہے جو پاکستان کے مسائل حل کرنا بخوبی جانتی ہے،