پی ایس پی کا نظریہ پاکستان کی تمام قومیتوں کی بھلائی کا واحد فارمولا ہے شبیر قائم خانی
September 7, 2020
پریس ریلیز
مورخہ،7 ستمبر 2020
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے کہاکہ پی ایس پی کا نظریہ پاکستان کی تمام قومیتوں کی بھلائی کا واحد فارمولا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گارڈن ٹاؤن، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقہ معزز راشد حسین بلوچ اہل علاقہ سمیت پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لسانیات، قوم پرستی اور فرقہ واریت پاکستان کی ترقی اور یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے۔ پی ایس پی کا فکر و فلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور تمام قومیتوں، زبانوں اورمذاہب کے ماننے والے پی ایس پی کے پرچم تلے متحد و منظم ہو کر اپنے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں اس موقع پر نیشنل کونسل کے رکن ہمایوں عثمان راجپوت نے بھی خطاب کیا