Categories
خبریں

کراچی پاکستان کو اتنا کما کر دیتا ہے کہ کراچی کو امدادی پیکج کی نہیں بلکہ اُسکا حق دلوانے کی ضرورت ہے مصطفی کمال۔

کراچی پاکستان کو اتنا کما کر دیتا ہے کہ کراچی کو امدادی پیکج کی نہیں بلکہ اُسکا حق دلوانے کی ضرورت ہے مصطفی کمال۔

*مورخہ 4 ستمبر 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کراچی پاکستان کو اتنا کما کر دیتا ہے کہ کراچی کو امدادی پیکج کی نہیں بلکہ اُسکا حق دلوانے کی ضرورت ہے۔ کراچی کو امدادی پیکج دینا ایسا ہی ہے جیسے کسی مزدور کو اس کی تنخواہ دینے کے بجائے بریانی کی ایک تھیلی تھما دی جائے۔ کراچی کے مسائل کے حل کیلیے ہم نے 6 نکاتی قابل عمل پلان پیش کیا ہے جو پاکستان کی معاشی شہ رگ کو مسائل سے نکالنے کا واحد حل ہے۔ اٹھارویں ترمیم سے ڈسٹرکٹ، شہر، ٹاؤن اور یوسی خودمختار ہونے کے بجائے وزیر اعلیٰ خودمختار ہوگئے ہیں۔ وفاقی حکومت فوری طور پر این ایف سی کی طرز اور فارمولے پر پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء کرئے تاکہ اختیارات اور وسائل ڈسٹرکٹ، سٹی، ٹاؤن اور یوسی کی سطح تک منتقل ہوسکیں اسکے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کے 2013 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کرکہ ایک آزاد اور خودمختار ادارے کے درجے پر دوبارہ بحال کیا جائے۔ کراچی کو ایک ڈسٹرکٹ اور 18 ٹاؤن میں دوبارہ بحال کیا جائے۔امید ہے کہ وزیراعظم پاکستان آج کراچی کے لیے صرف امدادی پیکج کے اعلانات کر کہ واپس اسلام آباد نہیں جائیں گے بلکہ کراچی کو اسکا حق دلوانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کاروباری شخصیات کے وفد سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی نااہلی کے باعث حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نالے اور گٹر ابلنے کی وجہ سے کاروباری طبقہ شدید متاثر ہوا ہے، صرف بولٹن مارکیٹ میں ہی اربوں روپے مالیت کی اشیاء تباہ ہوگئیں ہیں۔ چونکہ یہ نقصان وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی کے باعث ہوا ہے لحاظہ کاروباری طبقے کے نقصانات کا فوری ازالہ کرئے۔ وفد نے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کو تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے شدید بارشوں میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کی کاوشوں کی تعریف کی۔