کے الیکٹرک کی جانب سے ایک روپے 9 پیسے مہنگی کرنے پر ارشد وہرا کا اظہار مزمت
September 2, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 2 سمتبر 2020
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ارشد وہرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے ایک روپے 9 پیسے مہنگی کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام کے لئے پریشان کن قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کرنیوالی حکومت ملک کی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ملک سے غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، مہنگائی کے عذاب سے دوچار غریب عوام کیلیے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہوگیا ہے، کبھی بجلی، کبھی گیس اور کبھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیتے ہیں۔ جس سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت قوم سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے۔