Categories
خبریں

ایم اے جناح روڈ سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی اور عزاداران حسین (ع) کے جلوس میں پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفی کمال،صدر انیس قائم خانی نے شرکت

ایم اے جناح روڈ سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی اور عزاداران حسین (ع) کے جلوس میں پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفی کمال،صدر انیس قائم خانی نے شرکت

Homepage

پریس ریلیز

مورخہ 31 اگست 2020

یوم عاشور کے موقع پر کراچی کے ایم اے جناح روڈ سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی اور عزاداران حسین (ع) کے جلوس میں پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفی کمال،صدر انیس قائم خانی سمیت مرکزی زمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفی کمال نے کہا کہ حسینیت حق کا اور باطل یزیدیت کا نام ہے۔ دین اسلام کو زندہ رکھنے کیلئے شہداء کربلا کی عظیم قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور واقعہ کربلا درس انقلاب ہے۔ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اہل بیعت کے ساتھ دین حق کے لیے جام شہادت نوش کرکے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ حق کی خاطر گردنیں کٹوا دینا ہی اصل کامیابی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے تمام مرکزی ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ اور امدادی کیمپس لگائے گئے، جلوسوں کے شرکاء کے لیے شربت، پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیں اور لنگر بھی تقسیم کا اہتمام کیا گیا ۔ پی ایس پی کے رہنماؤں نے جلوس میں شریک علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اورجلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی نے جلوس کی گزرگاہ پر لگائے گئے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے طبی کیمپ کا دورہ کیا اور یہاں زخمی عزاداران حسین (رض) کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا معائنہ کیا جبکہ شربت اور پانی کی سبیلوں پر جاکر عزداران حسین (رض) کو شربت بھی تقسیم کیا۔ مرکزی ماتمی جلوس میں اراکین سی ای سی افتخار عالم ،حسان صابر، اراکین نیشنل کونسل قمر اختر نقوی، اعظم خان اور فرحان انصاری سمیت دیگر مرکزی عہدیداروں کے علاوہ پی ایس پی کے ہزاروں رضاکار بھی شریک تھے۔