مصطفی کمال کا تباہ کن بارش کے بعد شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،
August 27, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 27 اگست 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے تباہ کن بارش کے بعد شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، فیصل ایدھی کے مطابق صرف آج کی بارش میں شام 5 بجے تک 24 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، اکثر علاقوں میں عوام اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا کام کررہی ہے۔ حکومت فوری طور پر کراچی میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرئے اور شیر کو آفت زدہ قرار دے۔ شہر میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے شہری اپنی کل جمع پونجی سے محروم ہو گئے ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد چھتوں پر محصور ہوچکی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے چیف جسٹس، آرمی چیف، وفاقی، صوبائی حکومت اور گورنر سندھ مطالبہ کیا کہ وہ سے سیلاب میں پھنسے افراد کو ہنگامی بنیاد پر ریسکیو کرنے کے اقدامات کرے تاکہ مزید جانی اور مالی نقصان سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پورا کراچی بارش اور گٹر کے پانی میں ڈوبا گیا ہے، لوگوں کے گھروں کے اندر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔