مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے معروف عالم دین اور مبلغ علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی
August 26, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 26 اگست 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے معروف عالم دین اور مبلغ علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور نشتر پارک کی مرکزی مجلس میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم اور باطل سے ٹکرا جانے میں کسی بھی حد سے گزر جانے کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی امام عالی مقام کی پیروکار ہے اور روز اول سے حق پر ڈٹی ہوئی ہے، پی ایس پی تمام مذاہب، مسالک اور زبان بولنے والوں کے باہمی بھائی چارے کے فروغ کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور اس سلسلے میں 6 کارکنان کی قربانی بھی دے چکی ہے، ان قربانیوں کی بدولت آج کراچی پر امن شہر بن چکا ہے۔ اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے پی ایس پی کے مثبت کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ملک میں بلخصوص شہر کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں پی ایس پی کا کردار قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر نیشنل کونسل کے ارکان قمر اختر نقوی اور فرحان انصاری بھی موجود تھے۔