Categories
خبریں

سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے ہمراہ کراچی میں شاہراہ فیصل، عائشہ منزل، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ پر موجود رہے

سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے ہمراہ کراچی میں شاہراہ فیصل، عائشہ منزل، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ پر موجود رہے

Homepage

پریس ریلیز

مورخہ 25 اگست 2020

شدید بارشوں کے دوران پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضا کار ریسکیو اور ریلیف آپریشن سمیت نکاسی آب، ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص کی سڑکوں اور گلیوں پر عوام کے درمیان موجود ہیں جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے ہمراہ کراچی میں شاہراہ فیصل، عائشہ منزل، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ پر موجود رہے اور ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ اس موقع پر صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ پی ایس پی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی یہی وجہ ہے کہ پی ایس پی اپنی مدد آپ کے تحت عوام کو ریلیف پہنچانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کے بغیر پاک سر زمین پارٹی مشکل وقت میں عوام کے درمیان موجود جبکہ منتخب نمائندوں کی غیر موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ اگر عوام پی ایس پی کو موقع دیں تو انشاء اللہ مصطفی کمال کی قیادت میں ہم عوام کے تمام مسائل حل کر دیں گے کیونکہ صرف ہمارے پاس ہی کراچی سمیت پورے پاکستان کے مسائل حل کرنے کے ناصرف قابلِ عمل حل موجود ہیں بلکہ پی ایس پی کی باکردار، باصلاحیت اور محنتی قیادت مسائل حل کروانا بھی جانتی ہے۔ گلشن اقبال 13 ڈی میں دو بچوں کے گٹر میں بہہ جانے کی اطلاع ملنے پر صدر انیس قائم خانی ، ممبران نیشنل کونسل ڈاکٹر سراج، حسان صابر ایڈووکیٹ ہمراہ جائے وقوع کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔
اسی طرح کراچی کے مختلف علاقے جن میں گارڈن ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو جراچی، ڈیفنس، کلفٹن ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، کورنگی، ملیر لانڈھی، رنچھوڑ لائن ٹاؤن میں اولڈ کے ایم سی بلڈنگ، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال ٹاؤن، میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ جبکہ سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ میں بارش سے شدید متاثرہ ایریا میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت عوام میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے۔