کراچی اور حیدرآباد کے میئرز، چیئرمینز، اور وائس چیئرمینز کے نام فوری طور پر ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے چاہئیں۔ مصطفی کمال
August 24, 2020
*مورخہ 24 اگست 2020*
(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے اب جبکہ سندھ کی بلدیاتی حکومتوں کی معیاد ختم ہورہی ہے تب عوام میں اس بات کا خوف بڑھ گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے کرپٹ بلدیاتی نمائندے اربوں روپے کی کرپشن کرکہ ملک سے فرار ہوسکتے ہیں لحاظہ ہم اعلیٰ عدلیہ اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی اور حیدرآباد کے میئرز، چیئرمینز، اور وائس چیئرمینز کے نام فوری طور پر ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے چاہئیں۔ اپنی کرپشن کی خاطر پاکستان کی معاشی شہہ رگ کراچی کا گلا گھونٹ کر پورے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان تمام افراد کے اثاثوں اور انہیں ملنے والے فنڈز کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئں۔ اہلیانِ کراچی کو ویسے ہی انکا جائز حق نہیں دیا جاتا اور جو کچھ ملتا ہے وہ ان کرپٹ عناصر کی جیبوں کی نظر ہو جاتا ہے۔ کرپشن کو روکنے کا واحد راستہ احتساب ہے اگر یہ لوگ بغیر احتساب ملک سے فرار ہوگئے تو احتساب کا بیانیہ عوام کے لیے مذاق بن کر رہ جائے گا۔ مختلف چیئرمینز کو ملنے والی ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی رقم کا مکمل تفصیلی آڈٹ ہونا چاہیے تاکہ عوام کے حق پر ڈاکا مارنے والوں کے لیے احتساب کی ایک مثال قائم ہو۔