Categories
خبریں

سید مصطفی کمال کا حکومتی تعصب، کرپشن اور نااہلی کے باعث پاکستان کی معاشی شہ رگ بارشوں میں سیوریج کے پانی میں ڈوب رہی ہے

سید مصطفی کمال کا حکومتی تعصب، کرپشن اور نااہلی کے باعث پاکستان کی معاشی شہ رگ بارشوں میں سیوریج کے پانی میں ڈوب رہی ہے

Homepage

پریس ریلیز

مورخہ 23 اگست 2020

پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کا اہم اجلاس پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا جسکی صدارت چئیر مین پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کی، اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت سندھ اور خصوصاً کراچی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا کہ حکومتی تعصب، کرپشن اور نااہلی کے باعث پاکستان کی معاشی شہ رگ بارشوں میں سیوریج کے پانی میں ڈوب رہی ہے۔ کراچی کی بربادی پاکستان کی بربادی ہے۔ لسانی، فقہی اور سیاسی فالٹ لائنز کی وجہ سے پاکستان کا ریونیو انجن کراچی سیکیورٹی تھریٹ بن سکتا ہے اس لیے یہ بات انتہائی ناگزیر ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مضبوط بلدیاتی نظام کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ این ایف سی ایوارڈ کیساتھ پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء اور بلدیاتی نظام کی آئینی تشریح سے عوام کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ کراچی کو خود مختار، مستحکم اور متحرک بلدیاتی نظام کے مستقل علاج کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پورا کراچی بارش اور گٹر کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے، لوگوں کے گھروں کے اندر سیورج کا پانی بھر گیا ہے، ایسے حالات میی کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں سرگرم ہوجائیں اور بارشوں میں پھنسے لوگوں کی مدد کریں، انہوں نے کہا کہ ظالم وہ نہیں جو ظلم کرتا ہےظالم وہ ہے جو ظلم کو خاموشی سے سہتا ہے، کارکنان عوام کے درمیان رہیں اور عوام کو باور کروائیں کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کر پی ایس پی کا ساتھ اس لیے دیں کہ پی ایس پی ہی کے پاس نا صرف کراچی سمیت پاکستان کے مسائل حل کرنے کی قابل عمل تدابیر ہیں بلکہ وہ باکردار، باصلاحیت اور محنتی قیادت بھی ہے جو مسائل حل کروانا جانتی ہے۔