Categories
خبریں

ارشد وہرہ کا بارشوں کے بعد شہر کی ابترصورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

ارشد وہرہ کا بارشوں کے بعد شہر کی ابترصورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

پریس ریلیز

مورخہ 22 اگست 2020

پاک سر زمین پارٹی کے نیشنل کونسل کے رکن ارشد وہرہ نے بارشوں کے بعد شہر کی ابترصورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارشوں نے صوبائی حکومت اورکراچی کے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکرگی کا بھانڈا پھوڑدیاہے شہر کی مرکزی شاہراہوں، ملحقہ علاقوں اور محلوں میں نکاسی آب کا صحیح انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ تینوں جماعتوں موجود ہونے کے باوجود کراچی ڈوب رہا ہے اور کراچی شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے انہو ں نے کہا کہ تباہ حال سڑکوں نے میگا سٹی کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ شہر کے نام نہاد دعوے داروں کی کارکردگی بارش میں صفر رہی اورحکومت سندھ نے بھی شہر کو لاوارث چھوڑ دیا ہے انہو ں نےکہ بارش رحمت ہوتی ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بارش زحمت بن چکی ہے،