Categories
خبریں

پاک سر زمین پارٹی کے وفد نے محرم الحرام کی آمد سے قبل مسجدو امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد میں معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات

پاک سر زمین پارٹی کے وفد نے محرم الحرام کی آمد سے قبل مسجدو امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد میں معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات

Homepage


پریس ریلیز

مورخہ 20اگست 2020

پاک سر زمین پارٹی کے وفد نے محرم الحرام کی آمد سے قبل مسجدو امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد میں معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال کا اہم پیغام پہنچایا۔ پی ایس پی کے وفد میں سابق ڈپٹی مئیر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا، نیشنل کونسل کے اراکین قمر اخترنقوی، شمشاد صدیقی، علماء کونسل کے زہیر عابدی کے علاوہ اراکین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے باقر علی اختر رضا شامل تھے۔اس موقع پر پی ایس پی کے رہنماؤں نے کہا کہ پی ایس پی مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے جدو جہد کر رہی ہے تاکہ ملک سے نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ ہو سکیں اس مو قع پر علامہ شہنشاہ نقوی نے پی ایس پی کی کوششوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کے وہ محرم الحرام کے موقع پر اپنا کردار اداکریں گے۔