مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش
August 18, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 18 اگست 2020
چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے نشینل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کے نو منتخب صدر شکیل انجم، سیکرٹری جنرل انور رضا، سیکرٹری فنانس صغیر چوہدری، نائب صدر ارشد وحید چوہدری، خلیل احمد راجہ، سعدیہ کمال، شاہ محمد جوائنٹ سیکریٹری ندیم چودھری، احتشام الحق، نوشاد عباسی، شکیلہ جلیل اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور آزادی صحافت کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی فلاح و ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔