مصطفیٰ کمال سے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن پرویز ہارون نے وفد کے ہمراہ ملاقات
August 18, 2020
*مورخہ 18 اگست 2020*
(پریس ریلیز) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال سے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن پرویز ہارون نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکولوں کی انتظامیہ کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ممبر سینٹرل ایکز یکٹو کمیٹی شاکر علی بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، مالی مسائل سے نمٹنے کے لیے آسان اور بلا سود قرضے فراہم کیئے جائیں نیز ایس او پیز کے تحت نجی تعلیمی اداروں نے 15 اگست سے نویں اور دسویں جماعت کے طالبِ علموں کے لیے نصابی سرگرمیوں کے آغاز کا عندیہ دیا ہے تاکہ بچوں کا قیمتی سال ضائع نہ ہو اور اسکول انتظامیہ تمام جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا سکے اور تعلیمی سرگرمیاں بھی معمول پر آسکیں۔