پاک سر زمین پارٹی کے وفد نے مدرسہ عثمان بن عفان کا دورہ کیا
August 17, 2020
پریس ریلیز
مورخہ ،17 آگست ،2020
پاک سر زمین پارٹی کے وفد نے مدرسہ عثمان بن عفان کا دورہ کیا اور معروف عالم دین جمعیت اہلحدیث سندھ کے صدر مفتی یوسف قصوری اور کراچی کے ناظم قاری حبیب الرحمٰن صاحب سے ملاقات کی اور انہیں محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارگی اور قیام امن کے حوالے سے مصطفی کمال کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے وفد نے کہا کہ مصطفی کمال ملک کو فرقہ واریت سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں اور محرم الحرام اور دیگر اسلامی تہواروں کے موقع پر جو عناصر نفرتوں کی دیواریں کھڑی کرکے فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں وہ دراصل اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی محرم الحرام میں شیعہ علمائے کرام، شیعہ انجمنوں اور دیگر مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ مل کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنی عملی کوششیں جاری رکھے گی، مفتی یوسف قصوری نے پاک سرزمین پارٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا. پاک سر زمین پارٹی کے وفد میں ممبر نیشنل کونسل قمر اختر نقوی، شمشاد صدیقی، جعفر الحسن، علماء کونسل کے انجینئر نبیل ناصر،زہیر عابدی اور ڈسٹرک کورنگی کے صدر نجم مرزا بھی موجود تھے۔۔