Categories
خبریں

پاک سر زمین پارٹی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور قومی پرچم نظر آتش کرنے کی ناصرف پرزور مزمت

پاک سر زمین پارٹی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور قومی پرچم نظر آتش کرنے کی ناصرف پرزور مزمت

Homepage

*پریس ریلیز*
*15 اگست، 2020*

پاک سر زمین پارٹی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور قومی پرچم نظر آتش کرنے کی ناصرف پرزور مزمت کرتی ہے بلکہ اس عمل کو بانیان پاکستان کی ارواح کی تذلیل اور شہداء آزادی پاکستان کی بے حرمتی سمجھتی ہے۔ غیر منقسم ہندوستان کے اردو بولنے والے لاکھوں مسلم خاندانوں نے مملکت خدا داد پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جان مال عزت آبرو کی قربانیاں دیں ہیں۔ بانیان پاکستان کی اولادوں کا کل اثاثہ انکے آباؤ اجداد کی وہ قربانیاں ہیں جن پر رہتی دنیا تک مہاجر قوم فخر کرتی رہے گی۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ٹکڑوں پر پلنے والے مہاجروں کے دشمنوں کو 13 اگست 2020 کی رات کو فائیو اسٹار چورنگی پر پاکستان کے پرچم کے سائے تلے کراچی کو ایک اور مضبوط دیکھ کر اسوقت شدید ناکامی و نامرادی کا سامنا کرنا پڑا جب ہزاروں کی تعداد میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اہلیانِ کراچی مصطفیٰ کمال کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جمع ہوئے اور رات بھر یوم آزادی پاکستان کا جشن شایانِ شان طریقے سے مناتے رہے۔ اہلیانِ کراچی کا اس شاندار انداز سے جشن آزادی منانا اس بات کی دلیل تھی کہ کراچی میں پاک سر زمین پارٹی نے راء کو ناصرف شکست فاش سے دوچار کردیا ہے بلکہ راء کے ایجنٹوں کی سیاست کو بھی ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی حکومت وقت، اعلیٰ عدلیہ اور اربابِ اختیار سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وطن دشمنی کے ایسے واقعات سے صرف نظر پاکستان کے لیے زہر قاتل ہوسکتاہے لحاظہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان ناپاک عناصر کی فوری بیخ کنی کر کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حرمت و ناموس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔