پاک سر زمین پارٹی پاکستان کا 73واں یومِ آزادی پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست جوش و جذبے اور شایان شان انداز میں منا کر وطن سے تا ابد محبت کا ثبوت دے گی۔ مصطفی کمال
August 11, 2020
*پریس ریلیز*
*مورخہ 11 آگست 2020*
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کا 73واں یومِ آزادی پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست جوش و جذبے اور شایان شان انداز میں منا کر وطن سے تا ابد محبت کا ثبوت دے گی۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکہ یہ وطن حاصل کیا تھا، اب ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہے، چاہے اس کے لئے ہمیں اپنی جانیں کیوں نہ قربان کرنا پڑیں، ہمیں پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام رنگ، نسل، زبان، مسالک، مذاہب کے اختلافات کو بالاطاق رکھ کر پاکستانی ہونے کی بنیاد پر ایک دوسرے کی مدد کر کے ملّی اخوت اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ چلنے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا، پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو ماننے والا ہمارا بھائی ہے، ہمارے لیے نظریات کا اختلاف دشمنی میں تبدیل نہیں ہوتا، یہی پاکستان کی خدمت اور پاک سر زمین پارٹی کی اوّلین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عوام اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیو سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایس پی کے تحت نکالی جانے والی ریلیوں اور تقاریب میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں اور پاکستان سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کریں۔