بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر اور فخر ہیں، انکی پاکستان سے محبت لازوال ہے, مصطفی کمال
August 11, 2020
*پریس ریلیز*
*مورخہ 11 اگست 2020*
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر اور فخر ہیں، انکی پاکستان سے محبت لازوال ہے۔ دنیا پاکستان کا چہرہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حسن سلوک سے پہچانتی ہے۔ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی صوبائی حکومت کو طول دینے کیلئے سندھ کی تقسیم نامنظور کا نعرہ لگاتی ہے جبکہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو چھ ٹکڑوں میں تقسیم کردیا ہے، جس طرح سندھ کی تقسیم نامنظور ہے اسی طرح سندھ کے دارالخلافہ کراچی کی تقسیم بھی نا منظور ہے، سندھ پاکستان کا صوبہ ہے، کوئی دوسرا ملک نہیں جہاں اقوام متحدہ کی ثالثی کی ضرورت پڑجائے۔ وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ کراچی پہنچیں اور اسوقت تک کراچی سے نا جائیں جب تک سندھ حکومت پاکستان کی معاشی شہ رگ کے مسائل حل نہیں کرتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام پارٹی والسال کے مقامی سیٹ اپ کے اعلان کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا مقصد وزیر اعلیٰ کو خود مختار کرنا نہیں تھا بلکہ صوبوں کو جو ڈسٹرکٹ پر مشتمل ہیں، انہیں خودمختار کرنا ہے۔ جو اختیارات اور وسائل اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو ملے ہیں وہ گلی محلے تک جانے چاہیے، وزیر اعلیٰ کی صوابدید پر نہیں ہونا چاہیے کہ اختیارات اور وسائل نیچے منتقل کرے یا نہیں،جس طرح این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو پیسے ملتے ہیں ویسے ہی پی ایف سی ایوارڈ کے ذریعے ڈسٹرکٹ تک پیسے منتقل ہونے چاہئیں، کراچی کی تباہی روک کر اس کے زخموں پر مرہم رکھا جائے تو یہ شہر اکیلا آٹھ ہزار ارب روپے کما کر دے سکتا ہے اس موقع پر چیئر مین سید مصطفئ کمال نے ٹیلیفونک خطاب دوران وہاں موجود صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ اس موقع پر برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود، لندن کے صدر راحیل مسرور، برطانیہ کی نائب صدر زبیدہ خانم والسال کے صدر عدنان ملک، غلام نبی عامر اور دیگر نے بھی شرکاء نے بھی خطاب کیا ۔