پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے طول و عرض سمیت دنیا بھر میں 73واں جشن آزادی بھرپور اور شایان شان طریقے سے منائے گی*
August 10, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 10 اگست 2020
*پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے طول و عرض سمیت دنیا بھر میں 73واں جشن آزادی بھرپور اور شایان شان طریقے سے منائے گی*
پاک سر زمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کا اہم اجلاس آج پاکستان ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، جس کی صدرات پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے کی، اجلاس میں پاکستان کے 73واں یومِ آزادی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست جوش و جذبے کے ساتھ اور شایان شان انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی تقریب و جشن کراچی میں منعقد کیا جائے گا جبکہ جشن آزادی کے سلسلے میں پاکستان کے طول و عرض سمیت دنیا بھر میں ریلیاں اور تقاریب منعقد کی جائیں گے۔ اس موقع پر پی ایس پی نے عوام اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیو سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایس پی کے تحت نکالی جانے والی ریلیوں اور تقاریب میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں اور پاکستان سے اپنی محبت کا بھر پور اظہار کریں۔