وائس چیئرمین اشفاق منگی نے مون سون کی حالیہ بارشوں سے سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار
August 9, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 9 آگست 2020
پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی نے مون سون کی حالیہ بارشوں سے سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کی بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچا دی ہے، نالوں کی صفائی نا ہونے کے باعث نالوں کا گندا پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا ہے، فصلیں تباہ ہو گئی، کیونکہ انفرا اسٹریچر موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفی کمال تمام مسائل کے قابل عمل حل پیش کر رہی ہے، اٹھارویں ترمیم سے صوبوں کو خود مختاری نہیں ملی بلکہ وزیر اعلی کو خود مختاری مل گئی ہے، جس طرز پر صوبوں کو نیشنل فنانس کمیشن کا ایوارڈ دیا جاتا ہے عین اسی طرز پر صوبے ڈسٹرکٹ کے لیے پروونشل فنانس کمیشن کے ایوارڈ کا اجراء لازم قرار دیا جائے، اسکے علاوہ جس طرز پر صوبوں کو صوبائی خودمختاری حاصل ہے عین اسی طرز پر ڈسٹرکٹ اور شہری سطح پر خودمختاری دی جائے۔ جب تک اختیارات اور وسائل نچلی ترین سطح پر بلدیاتی اداروں کو منتقل نہیں ہونگے تب تک پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔