Categories
خبریں

بلدیاتی حکومتوں کیلئے قانون سازی انتہائی ضروری ہے، مصطفیٰ کمال

بلدیاتی حکومتوں کیلئے قانون سازی انتہائی ضروری ہے، مصطفیٰ کمال

Homepage

*مورخہ 9 اگست 2020*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر ملک بھر میں مضبوط بلدیاتی نظام ہوتا تو بارشوں سے ہونے والی تباہی بہت کم ہوتی نیز ڈسٹرکٹ انتظامیہ وفاقی یا صوبائی حکومتوں سے ریلیف کی منتظر ہونے کے بجائے اپنی مدد آپ امدادی سرگرمیاں شروع کر چکی ہوتیں۔ اسی لیے پاک سرزمین پارٹی پہلے روز سے مطالبہ کرتی آرہی ہے کہ ملک میں بلدیاتی حکومتوں کے لیے قانون سازی انتہائی ضروری ہے۔ یہ وزیر اعلیٰ کی صوابدید پر نہیں ہونا چاہیے کہ اسے کیا اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے ہیں اور کیا نہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی حکومتوں کو ملنے والے اختیارات اور وسائل ڈسٹرکٹ کی سطح پر منتقل کیے جائیں نیز کراچی جو کہ سندھ کا دارالخلافہ ہے اور پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اسے ایک ڈسٹرکٹ میں بحال کیا جائے۔ سید مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت سندھ اور بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے تمام رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگ امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔