پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت پی ایس پی کے رضاکاروں کی بارشوں میں عوام کیلئے امدادی سرگرمیاں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔
August 8, 2020
*مورخہ 8 اگست 2020*
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی ہدایت پاک سرزمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت پی ایس پی کے رضاکاروں کی بارشوں میں عوام کیلئے امدادی سرگرمیاں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے رضاکاروں کے ہمراہ بذات خود مئیر کراچی اور بلدیہ عظمیٰ کراچیکے مرکزی دفتر کے سامنے، کے ڈے اے چورنگی نارتھ ناظم آباد اور بہادرآباد چار مینار چورنگی پہ نکاسی آب، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور بارش کے پانی میں پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے ک امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی جبکہ شہر بھر میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضا کار اور پی ایس پی کے زمہ داران اور کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب، ٹریفک کنٹرول اور بارشوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے ہیں۔