Categories
خبریں

مون سون کی بارشوں سے سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار، مصطفی کمال

مون سون کی بارشوں سے سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار، مصطفی کمال

Homepage


پریس ریلیز

مورخہ 8 اگست 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے مون سون کی بارشوں سے سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی تباہی پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کراچی کے تمام مسائل کے قابل عمل حل پیش کر رہی ہے، اٹھارویں ترمیم سے صوبوں کو خود مختاری نہیں ملی بلکہ وزیر اعلی کو خود مختاری مل گئی ہے، پی ایس پی کا پیش کردہ حل ہی پاکستان کی فلاح کی ضمانت ہے، جس طرز پر صوبوں کو نیشنل فنانس کمیشن کا ایوارڈ دیا جاتا ہے عین اسی طرز پر صوبے ڈسٹرکٹ کے لیے پروونشل فنانس کمیشن کے ایوارڈ کا اجراء لازم قرار دیا جائے، اسکے علاوہ جس طرز پر صوبوں کو صوبائی خودمختاری حاصل ہے عین اسی طرز پر ڈسٹرکٹ اور شہری سطح پر خودمختاری دی جائے۔ جب تک اختیارات اور وسائل نچلی ترین سطح پر بلدیاتی اداروں کو منتقل نہیں ہونگے تب تک پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کی بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچا دی ہے، نالوں کی صفائی نا ہونے کے باعث نالوں کا گندا پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا ہے، پاک سر زمین پارٹی اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہے جبکہ حکومتیں اور بلدیاتی نمائندوں کہیں نظر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ تعصب زدہ، کرپٹ، نااہل صوبائی حکومتیں اور بلدیاتی قیادت عوام کو ریلیف دینے میں ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ پی ایس پی کے علاؤہ پاکستان کی عوام کے پاس کوئی آپشن موجود نہیں کیونکہ ہم نے 70 ملکوں سے بڑا شہر کراچی کو بنا سکتے ہیں تو پورے پاکستان کو بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں