پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت پی ایس پی کے رضاکاروں کی بارشوں میں عوام کیلئے امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں
August 7, 2020
*مورخہ 7 اگست 2020*
(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت پی ایس پی کے رضاکاروں کی بارشوں میں عوام کیلئے امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ پارٹی صدر انیس قائم خانی نے رضاکاروں کے ہمراہ خود شاہراہِ فیصل پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور پانی میں پھنسے ہوئے شہریوں کو اپنی منزلِ مقصود تک پہنچانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ شہر بھر میں مختلف پارٹی زمہ داران اور کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب، ٹریفک کنٹرول اور بارشوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کا بندو بست کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر کراچی کے تمام چھ ڈسٹرکٹس میں ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی جانب سے بارشوں کی وجہ سے گھروں میں محصور لوگوں کے لیے اشیاء خوردونوش بھی فراہم کی گئیں۔ رضاکاروں کے ہمراہ ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے پارٹی صدر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ہمارے اطراف تکلیف میں مبتلا لوگ سب پاکستانی ہیں اور ہمارے اپنے ہیں، ان کی مدد کے لیے ہمیں کسی کی اجازت، اختیار یا وسائل کی ضرورت نہیں، عوام کا درد دل سے محسوس کیا تو نکل کر سڑکوں پر آگئے اور جو کچھ بھی ممکن ہو وہ کر رہے ہیں۔ سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔