پی ایس پی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سمیت پاکستان بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اجتماعی قربانیاں ادا کی گئیں
August 2, 2020
پریس ریلیز
مؤرخہ 2 اگست 2020
پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سمیت پاکستان بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اجتماعی قربانیاں ادا کی گئیں۔ اس سلسلے کی مرکزی قربانی پاکستان ہاؤس کراچی میں ادا کی گئی جہاں بکرے، گائیں، دنبوں کے علاؤہ اونٹ بھی قربان کیے گئے اور تمام گوشت مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال ، صدر انیس قائم خانی، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل سمیت مرکزی زمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کراچی کے علاؤہ حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، نوابشاھ سکھر سمیت سندھ بھر میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی قربانیاں ادا کی گئیں۔سندھ کے علاؤہ پنجاب،خیبرپختوانخوہ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے صوبائی مراکز سمیت پی ایس پی کے تمام ضلعی مراکز میں بھی اجتماعی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے اور قربانی کا تمام گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہاؤس کے علاوہ پی ایس پی کے علاقائی مراکز واقع ڈیفنس، کلفٹن، دہلی کالونی، لانڈھی ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال، ملیر، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، گلستان جوہر کے مختلف اپارٹمنٹس، پی این ٹی کالونی، گارڈن ٹاؤن، لیاقت آباد، قصبہ علی گڑھ ٹاؤن، نارتھ کراچی، پی آئی بی کالونی، ناظم آباد، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، سائٹ، کیماڑی کی مختلف یوسیز میں اجتماعی قربانی کی گئی اور گوشت مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر عوام نے پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی اجتماعی قربانیوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔