پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش، مصطفی کمال اور انیس قائم خانی
July 31, 2020
*پریس ریلیز*
*مورخہ 31 جولائی 2020*
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے کہا کہ عیدالاضحی سنت ابراہیمی کی پیروی ہے جسکا مقصد اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی عزیز ترین شے کو قربان کردینے کے عزم کا اعادہ ہے۔ عید الضحیٰ ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے، کوئی بھی قوم ایثار و قربانی کے جذبے کے بغیر نا تو ترقی کرسکتی اور نا ہی نامساعد حالات کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ قربانی کا اصل مقصد ذاتی خواہشات و مفادات کو اعلیٰ ترین مقاصد کے لیے قربان کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ پی ایس پی ذاتی مفادات کے لئے سیاست نہیں کر رہی بلکہ انسانیت کے بھلائی کے جدوجہد کر رہی ہے، انہوں نے عوام بالخصوص مخیر اور صاحب حیثیت افراد سے اپیل کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر جہاں غرباء اور مستحقین کو یاد رکھا جاتا ہے وہاں سفید پوش خاندانوں کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میسر آسکیں۔ پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان بھر میں اجتماعی قربانیاں ادا کی جائیں گی اور تمام گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔ مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی، ملک بھر کے عوام میں اتحاد و اتفاق اور کورونا وائرس کے خاتمے سمیت پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں پر عید الاضحی کی رحمتوں اور برکتوں کے نزول کے لیے دعا بھی کی۔