Categories
خبریں

ایس پی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بقر عید کے موقع پر کراچی سمیت پاکستان بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اجتماعی قربانیاں کی جائیں گی،

ایس پی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بقر عید کے موقع پر کراچی سمیت پاکستان بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اجتماعی قربانیاں کی جائیں گی،

Homepage

پریس ریلیز

مؤرخہ 30 جولائی 2020

پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بقر عید کے موقع پر کراچی سمیت پاکستان بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اجتماعی قربانیاں کی جائیں گی، اس سلسلے میں مرکزی قربانی پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس کراچی میں کی جائے گی، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی قربانیوں کا گوشت پاکستان بھر میں مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پی ایس پی کے تمام مراکز پر اجتماعی قربانیوں کے لیے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ہاؤس کراچی میں اجتماعی قربانی کے جانور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ عوام میں پی ایس پی کا جذبہ انسانیت پذیرائی حاصل کررہا ہے۔