پاک سر زمین پارٹی نے اتوار، مورخہ 9 اگست 2020، سہ پہر 4 بجے سندھ حکومت کی کراچی دشمنی کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے *کراچی دشمنی بند کرو* کے عنوان سے زبردست احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔
July 29, 2020
*اہم پریس ریلیز/ اعلامیہ*
*مورخہ 29 جولائی 2020*
پاک سر زمین پارٹی نے اتوار، مورخہ 9 اگست 2020، سہ پہر 4 بجے سندھ حکومت کی کراچی دشمنی کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے *کراچی دشمنی بند کرو* کے عنوان سے زبردست احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔
پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے 26 جولائی کو صوبائی حکومت کی تعصب، بے حسی، کرپشن اور نااہلی کے باعث کراچی میں جا بجا بکھرے کچرے کے ڈھیروں، ابلتے گٹروں بند نالوں، جعلی ڈومیسائل کے علاوہ پینے کے صاف پانی، بجلی، روزگار، صحت، تعلیم، پبلک ٹرانسپورٹ، سڑکوں، پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی عدم دستیابی کے خلاف *کراچی دشمنی بند کرو* کے عنوان سے پریس کلب پر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ *کراچی دشمنی بند کرو* اب مورخہ 9 اگست 2020، بروز اتوار سہ پہر 4 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا
پاک سر زمین پارٹی نے کراچی کے تمام شعبہ ہائے زندگی، مکاتب فکر اور عوام سے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔