سندھ حکومت کی کراچی دشمن پالیسی کے خلاف پاک سر زمین پارٹی آج بروز اتوار 26جولائی2020، سہ پہر 4 بجے کراچی پریس کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرئے گی
July 25, 2020
*پریس ریلیز*
*مورخہ 25 جولائی 2020*
سندھ حکومت کی کراچی دشمن پالیسی کے خلاف پاک سر زمین پارٹی آج بروز اتوار 26جولائی2020، سہ پہر 4 بجے کراچی پریس کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرئے گی جسکی قیادت چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کریں گے۔ یہ اعلان پاک سر زمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ہنگامی اجلاس میں سندھ حکومت کی متعصبانہ سیاست کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پاک سر زمین پارٹی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ناصرف پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کا مقدمہ سڑکوں پر لڑنے گی بلکہ اہلیان کراچی کو انکا جائز حقوق دلوانے کی جدوجہد کرتی رہے گی، چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے احتجاج میں اہلیانِ کراچی سے بھرپور تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔