عوام نے موقع دیا تو کراچی کے مسائل حل کردینگے،مصطفیٰ کمال
July 23, 2020
*پریس ریلیز*
*مورخہ 23 جولائی 2020*
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگلے بلدیاتی انتخابات میں اگر کراچی کی عوام نے ہمیں موقع دیا تو جن اختیارات کا رونا موجوہ مئیر رو کر اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کی کوشش کرتے ہیں انہی موجودہ اختیارات میں کراچی کے مسائل حل کرکہ دیکھائیں گے اور ثابت کردیں گے کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے، 2018 کے مشکوک انتخابی نتائج کے باوجود پی ایس پی آج پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے، ہم پچھلے انتخابات میں کی جانے والی غلطیوں کی اصلاح کرکے آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ بلدیاتی حکومت کی بدکردار کرپشن، صوبائی حکومت کا تعصبانہ رویہ اور وفاقی حکومت کی جھوٹی تبدیلی کا بھانڈا بیچ چوراہے پر پھوٹ گیا ہے۔ اہلیان کراچی نے دیکھ لیا کہ ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں، کراچی میں بسنے والی تمام قومیتوں، مذاہب، مسالک اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد یہ جان چکے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے پی ایس پی کے علاؤہ اب کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل، تمام ٹاؤن، یوسیز اور الیکشن سیل کے ذمہ داران کے اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائمخانی نے کہا کہ پی ایس پی آج پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے اور ہر گلی میں پی ایس پی کا کارکنان موجود ہے۔ جو کل تک کسی بھی وجہ سے ہمارے نظریے کو نہیں مانتے تھے، آج وہ ہماری سچائی، ثابت قدمی، جذبہ خدمت اور معاملہ فہمی سے متاثر ہوکر ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں اور یہی ہمارے نظریے کی جیت اور پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باوجود یہاں کے مسائل گمبھیر ہوگئے ہیں، اہلیانِ کراچی گٹر ملا پانی پینے پر مجبور ہیں، بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، سیوریج کا نظام ابتر ہے، نا تو بلدیہ کے زیر انتظام اسپتالوں میں دوا ہے اور نا ہی اسکولوں میں تعلیم ہے، سڑکیں کچے راستوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ نااہل بلدیاتی نمائندوں نے کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔ اگر کراچی کو کوئی پھر سے ٹھیک کرسکتا ہے تو وہ صرف سید مصطفی کمال ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کا پیغام لیکر ایک ایک محلے، ایک ایک گلی اور ایک ایک گھر لیکر جائیں اور عوام کو بتائیں کہ پی ایس پی سے بہتر آپ لوگوں کے مسائل کو کوئی حل نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر رکن نیشنل کونسل اور الیکشن سیل کے انچارج محمد دلاور نے انتخابی تیاریوں سے اجلاس کو آگاہ کیا۔