اختیارات وزیراعظم ہاؤس، وزیراعلی ہاؤس میں ہیں مصطفی کمال
July 22, 2020
*پریس ریلیز*
*مورخہ 22 جولائی 2020*
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ انتخابات کی جیت اگر اصل کامیابی ہوتی تو 2018 میں جو سیاسی جماعتیں انتخابات جیتی تھیں وہ آج رسوا نہیں ہو رہی ہوتیں. آج تمام وسائل اور اختیارات رکھنے والے وزیراعظم، وزیراعلی اور مئیر کی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ہم نے جو باتیں 4 سال پہلے کہی تھیں آج بھی انہیں پر قائم ہیں ہماری پالیسی میں کوئی یوٹرن نہیں، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کی تمام زبانیں بولنے والے افراد پاک سر زمین پارٹی سے جڑ رہے ہیں۔ کارکنان اپنے آپ کو آنے والے چیلنجز کے لیے تیار رکھیں، برائی کو ہاتھ سے روکنے کا وقت آگیا ہے، اسکے لئے میری کال کا انتظار کریں، اب مسائل کے حل کے لیے ہمیں گھروں سے باہر نکل کر پر امن جدوجہد کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ٹاؤنز و ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی،نیشنل کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے کشمور اور کشمور سے کشمیر تک پاک سرزمین پارٹی ہی عوام کے لیے واحد نجات دہندہ ہے جو ظالم اور کرپٹ حکمرانوں سے سندھ سمیت پاکستان کی عوام کو بچا کر عوام کا معیار زندگی بہتر بنا سکتی ہے۔