جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو بدنام کرنے والے کرپٹ اور نااہل حکمران اختیارات اور وسائل پر قابض ہیں، مصطفی کمال
July 21, 2020
پریس ریلیز
مورخہ 21 جولائی 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو بدنام کرنے والے کرپٹ اور نااہل حکمران اختیارات اور وسائل پر قابض ہیں، تمام اختیارات اور وسائل وزیراعظم ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مقید ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان اندورنی، ببیرونی اور معاشی طور پر انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہوگیا ہے۔ ہم پچھلے چار سال سے اس صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ بتا رہے ہیں کہ جس طرز پر صوبوں کو این ایف سی دیا جاتا ہے عین اسی طرز پر صوبے ڈسٹرکٹ کے لیے پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء لازم قرار دیں، اسکے علاوہ جس طرز پر صوبوں کو صوبائی خودمختاری حاصل ہے عین اسی طرز پر ڈسٹرکٹ اور شہری سطح پر خود مختاری دی جائے۔ پی ایس پی نے پاکستان کے ہر مسئلے کا حل پیش کیا ہے لیکن حکمران ہماری بات ماننے کو تیار نہیں جسکا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ وقت ثابت کررہا ہے کہ جتنی دیر سے ہماری بات مانی جائے گی، قوم کو اتنا ہی زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔ عوام ہم پر اعتماد کرئے تو انشاء اللہ انہیں اپنے فیصلے پر فخر ہوگا۔ جب ہم کراچی کو بہترین انداز میں چلا سکتے ہیں پورا پاکستان چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کا پاکستان نہیں چل سکتا ہے۔ نااہل وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ جس بات کا نوٹس لیتی ہے اسکی قیمتوں کو پر لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے تمام مسائل کے قابل عمل حل پیش کر رہی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی تمام قومیتوں، مذاہب اور مسالک کو ایک ساتھ لیکر چلنے کی سیاست کررہی ہے۔ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو ہماری باتیں سمجھ آگئی ہیں اور وہ سمجھ گئے ہیں کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ ہم کردار والے وہ محنتی اور قابل لوگ ہیں جنہوں نے کراچی جیسے شہر کو دنیا کے بارہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شہروں کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔