Categories
خبریں

ارشد وہرا کا کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مزمت

ارشد وہرا کا کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مزمت

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 21 جولائی 2020

پاک سر زمین پارٹی کے نشینل کونسل کے رکن ڈاکٹر ارشد وہرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مزمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے حالیہ مصنوعی بحران کی وجہ کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی کوششیں ہیں۔ جون کے مہینے کی کلوزنگ میں بیلنس شیٹ اور منافع کو مبینہ خریداروں کے لیے زیادہ سے زیادہ دکھانے کے سلسلے میں کے الیکٹرک نے فرنس آئل کی خریداری نہیں کی تاکہ کے الیکٹرک کو زیادہ منافع بخش ظاہر کرکے مبینہ خریداروں سے اچھی قیمت وصول کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی شہریوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے کہ پورے ملک کے مقابلے میں کراچی کے شہریوں کو سب سے زیادہ نرخ پر بجلی فراہم کی جارہی ہے اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو بھی طویل سے طویل تر کیا جارہا ہے، کبھی مینٹینس کے نام پر اور کبھی فالٹ کے نام پر شہریوں کو بجلی سے محروم رکھا جا رہا ہے، بات یہیں پہ ختم نہیں ہوتی کیونکہ رہی سہی کسر اوور بلنگ کے ذریعے شہریوں کو لوٹ کر پوری کی جارہی ہے۔ جبکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ارشد وہرہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ اپنی نا اہلی اور مجرمانہ ناکامی کا ملبہ دوسرے اداروں پر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کو بچانے کے لیے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرکہ مختلف کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی کے لائسنس دیا جائے۔