Categories
خبریں

اربن فلڈنگ کی وارنگ کے باوجود کراچی کے نالوں کی صفائی نا کرنا مجرمانہ عمل ہے مصطفی کمال

اربن فلڈنگ کی وارنگ کے باوجود کراچی کے نالوں کی صفائی نا کرنا مجرمانہ عمل ہے مصطفی کمال

Homepage

پریس ریلیز
مورخہ 17 جولائی 2020

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے اربن فلڈنگ کی وارنگ کے باوجود کراچی کے نالوں کی صفائی نا کرنا مجرمانہ عمل ہے۔ شہر میں ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہورہی ہے لیکن بلدیاتی عملہ کہیں نظر نہیں آرہا، مصطفیٰ کمال نے بلدیاتی فنڈز کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بارش نے شہر کو سیورج کے غلاظت میں ڈبو دیا ہے۔ بلدیاتی حکومت کو نالوں کی صفائی کیلئے سالانہ 50 کروڑ روپے ملتے ہیں لیکن اس کے باوجود بڑے نالے صاف نہیں کئے گئے،جسکے باعث متعدد بیماریاں پھیلنےکے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سڑکیں جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں بارش کے بعد مزید خراب ہوگئیں ہیں جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے، کراچی ایک لاوارث شہر کا منظر پیش کر رہا ہے کیونکہ حکومت سندھ اور بلدیاتی حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔ جبکہ بارش کے دوران کے الیکٹرک کا ناقص ترین ترسیلی نظام اہل کراچی کے لیے موت کا پیغام بن گیا ہے۔ حکمرانوں کی نظر میں انسانی زندگی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو قابو میں رکھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ کے الیکٹرک کی اجاراداری کو جلد سے جلد ختم کردیا جائے اور متعدد کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لائسنس جاری کیے جائیں لیکن حکمران ہماری بات ماننے کو تیار نہیں ہیں، اہلیانِ کراچی کو ہر سال لوڈ شیڈنگ اور زائد بلوں کا سامنا کرنے کے علاوہ بارش میں کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث انسانی زندگیوں کا ضیاع کو بھی جھیلنا پڑتا ہے۔