Categories
خبریں

سید مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کا بلوچستان کے ضلع پنجگور اور ضلع واشک ناگ میں سیکورٹی فورسز کے قافلوں پر حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

سید مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کا بلوچستان کے ضلع پنجگور اور ضلع واشک ناگ میں سیکورٹی فورسز کے قافلوں پر حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

Homepage

*پریس ریلیز*
*مورخہ 15 جولائی 2020*

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے بلوچستان کے ضلع پنجگور اور ضلع واشک ناگ میں سیکورٹی فورسز کے قافلوں پر حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملوں کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، بلخصوص کراچی اور بلوچستان میں دوبارہ اٹھتی دہشت گردی تشویشناک ہے۔ ہم کافی عرصے سے ارباب اختیار اور قوم کو آگاہ کررہے ہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے الطاف حسین، بی ایل اے اور جئیے سندھ کا کنسورشیم بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین جیئے سندھ اور بی ایل اے کی کمان سنبھال کر دہشتگردی کروا رہا ہے۔ ملک دشمن عناصر حکومتی نااہلی، سرکاری عصبیت اور اختیارات و وسائل کا نچلی ترین سطح پر منتقل نا ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربابِ اختیار جتنی دیر سے ہماری بات مانیں گے اتنا زیادہ نقصان پاکستان کو ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم ایسے بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ پی ایس پی سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔انہوں نے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد ازجلد صحتیابی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی