پی ایس پی کی مرکزی نیشنل کونسل کے رکن اور مرکزی بزنس فورم کے صدر قمر اختر نے آل پاکستان شادی ہال اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے شادی ہالز کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی میں شرکت
July 13, 2020
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 13 جولائی 2020
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث جہاں دیگر کاروبار متاثر ہوئے ہیں وہاں شادی ہال اور بینکوئٹ ہال کی بندش سے صرف کراچی جیسے شہر میں جہاں ہزاروں شادی ہال اور بینکوئٹ ہال ہیں، اس صنعت سے وابسطہ لاکھوں لوگ بےروزگار ہورہے ہیں۔ اوسطاً 50 مختلف کاروبار شادی ہال کی صنعت سے وابستہ ہیں، اسی طرح صرف ایک شادی ہال سے اوسطاً 50 افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ لاکھوں افراد کے بےروزگار ہونے کا مطلب لاکھوں خاندان بھوک اور افلاس کی نظر ہوچکے ہیں۔ پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کئی بار پریس کانفرنس میں بتا چکے ہیں کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کے کاروبار کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ کیا جارہا جسکا نقصان پاکستان اٹھا رہا ہے۔ یہ بات پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی نیشنل کونسل کے رکن اور مرکزی بزنس فورم کے صدر قمر اختر نے آل پاکستان شادی ہال اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے شادی ہالز کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ احتجاجی مظاہرے میں بزنس کونسل کے رکن ظفر سولیجہ بھی شریک تھے۔ قمر اختر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہالز کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی فوری اجازت دی جائے تاکہ لاکھوں خاندانوں کو بھوک و افلاس سے بچایا جا سکے۔